کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوڈ کی کتاب اور اس میں سامنے آنیوالے انکشافات و الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ ریمنڈکی رہائی میں معاون کردار ادا کرنے والے افراد عوام دشمن اور پاکستان کے غدار ہی نہیں بلکہ آئین وقانون اور معاشرہ و عوام کے دشمن بھی ہیں کیونکہ انہوں نے آئین و قوانین کا مذاق اڑاکر ذاتی و گروہی مفادات کیلئے پاکستان دشمن اور عدالتوں سے سزایافتہ امریکی جاسوس کو سزا سے بچاکر بیرون ملک فرار کرانے کیلئے مقتولین کے ورثاءکو خوفزدہ کرکے جبراً انہیں دیت وصولی پر مجبور کیا ۔امیر پٹی نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوڈ کی کتاب گر مبنی بر حقائق ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایوان سیاست و اقتدارسے ایوان عدل و انصاف اور حفاظتی اداروں سے لیکر دفاعی محکموں تک ہر جگہ حب الوطنی کی بجائے مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا راج ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کیلئے بھیانک علامت اور اس بات کا ثبوت ہے کہ جو محکمے ‘ ادارے ‘ جج اور وکلائ‘ ریمنڈ ڈیوڈ جیسے پاکستان دشمن جاسوس و قاتل کو کیفر کردارتک پہنچائے کی بجائے مفادات کی خاطر اس کی رہائی کے انتظامات میں شامل رہے وہ کس طرح ملک و قوم کا تحفظ و دفاع کرینگے اور کیونکر پانامہ کیس میں انصاف و احتساب کی بنیاد رکھیں گے جبکہ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ریمنڈ کی کتاب حقیقت پر مبنی نہیں ہے تو ضروری ہے کہ شفاف انکوائری کے ذریعے اصل حقائق قوم کے سامنے لاکر اس کتاب کے ذریعے رچائی سازش کے اصل اہداف مقاصد سامنے لائے جائیں ۔
عوام کو علی بابا اور چالیس چوروں سے جان چھڑانی ہوگی ‘ جی کیو ایم انتخابات میں روایتی سیاستدانوں سے نجات ہی ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے‘ سورٹھ ویر عوام نے اس بار لٹیروں کا احتساب نہیں کیا تو یہ شیطان سے بھی زیادہ با اثر و مضبوط ہوجائینگے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کرپشن ‘ لوٹمار ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال ‘ تفرقہ بازی اور تعصب و لسانیت کو فروغ دینے کے حوالے سے بدنام افراد کا ووٹ کے ذریعے احتساب کرنے کی بجائے ان پر اظہار اعتماد کے ذریعے انہیں تقدیر کا مالک بنانے کا نتیجہ آج قوم کے سامنے اپنے بے بسی ‘ بیکسی ‘ مفلسی اور حکمرانوں کی بے حسی کی صورت میں سامنے ہے اور یہ بات منظر عام پر آچکی ہے کہ شخصیت پرستی ‘ تعصب پرستی ‘ لسانیت پرستی ‘ فرقہ پرستی اوت جمہوریت پرستی کے نام پر عوام نے جس کو بھی اقتدار بخشا اسی نے عوام کو لوٹااور عوام کے مسائل ومصائب میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اس بار بھی اگرعوام نے انقلابی کردار ادا کرتے ہوئے یزیدیوں اور قارونوں کا احتساب کرنے کی بجائے روایتی کردار ادا کیا اور پھر سے علی بابا چالیس چوروں کا انتخاب کیا تو پاکستان اور عوام دونوں کا ہی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہوجائےگا کیونکہ اداروں کو اپنا یرغمال بناکر عوام کو حق و انصاف سے محروم کرنے والے اتنے طاقتور ہوجائیں گے کہ نہ تو عوام کیلئے ان کا احتساب کرنا ممکن رہے گا اور نہ ہی کوئی انقلاب ان کا کچھ بگاڑ پائے گا ۔
پاکستان میں سعودی طرز شہنشاہیت کی سازش ہورہی ہے ‘ راجونی اتحاد سعودی رشتہ دار حکمران خاندان کو ہمیشہ کیلئے حق اختیارواقتدار دینے کی تیاری ہے ‘ امیرعلی سولنگی عوام نے اگر اس بار احتسابی و انقلابی کردار ادا نہیں کیا تو تا قیامت استحصالیوں کی غلامی کرنی ہوگی
ظالم حکمرانوں کیخلاف نقارہ بغاوت بجنے والا ہے ‘سولنگی اتحاد سولنگی قوم 9جولائی کو استحصالی نظام سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی‘ امیر علی سولنگی اوباڑومیںہونیوالے سولنگی برادری کے اجتماع میں ظلم کیخلاف جنگ کی منصوبہ بندی کی جائیگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک و قوم دشمنوں کا عبرتناک انجام نزدیک ہے کیونکہ استحصال ‘ مظالم ‘ ناانصافی ‘ کرپشن او ر جبر کیخلاف اعلان جنگ ہونے والا ہے یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار 9جولائی کو اوباڑومیں ہونے والا سولنگی قوم کا اجتماع استحصالی نظام سیاست کے تابوت کی آخری کیل اور ظالم حکمرانوں کیخلاف نقارہ بغاوت ہوگا کیونکہ اس اجتماع میں سولنگی قوم کے تمام سردار و عمائدین کے علاوہ پاکستان سولنگی اتحاد کے تمام ضلعی عہدیداران اور عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے باہمی مشاورت سے ظلم واستحصال کیخلاف لڑی جانے والی جنگ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔