ہفتہ روزہ تراب کراچی کی چھٹی سالگرہ اور تقسیم ایوارڈ کی تقریب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتہ روزہ تراب کراچی کی چھٹی سالانہ تقریب و تقسیم ایوارڈ کی تقریب (آج) مورخہ 24اپریل بروز جمعہ شام 5بجے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کو اُن کی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائیگا تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء سید حیدر عباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے سنیٹر سید تاج حیدر ہونگے۔

تقریب کی صدارت علامہ سید محمد عون نقوی کرینگے جبکہ دیگر مہمانان میں معروف صحافی محمود شام ،ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ مہناز حسن زیدی ،عباس کمیلی ،علامہ شبیر الحسن طاہری ،مولانا فیصل عزیز ی،علامہ اصغر درس ،حاجی محمد حنیف طیب،علامہ نثار قلندری ،علامہ ظہیر آفاقی ،علامہ ریاض جوہری ،ایس ایم نقی ،حاجی جاوید اختر کربلائی ،اعجاز فاروقی،احمد شاہ،سہیل عابدی،سلیمان سندھی ،مظہر عباس ،فاضل جمیلی ،سحر انصاری،انیق احمد ،امتیاز فاران ،ولی رضویاور دیگر شرکت کرینگے۔