کراچی: انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

Anti Polio Campaign

Anti Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ حکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ اتوار کو ان علاقوں میں جن بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جا سکے انہیں آج پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان حساس علاقوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔

ان علاقوں میں گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھو پیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزار ہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی، اورنگی ٹاوٴن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی، سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی، بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد، لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفر آباد، یوسی 2 مسلم آباد، صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل شامل ہیں۔

اس موقع پر 5 ہزار کے قریب پولیس اور رینجرز کے اہلکار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔