کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے

Hanging

Hanging

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے لیے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے ذوالفقار علی، کالعدم تنظیموں کے طلحہ، خلیل، شاہد، شفقت، بہرام کے بلیک وارنٹ جاری کیے گئے ہیں القاعدہ کے ذوالفقار علی کو 13 جنوری کو راولپنڈی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

شاہد، حنیف اور خلیل احمد کو 13 جنوری کو سکھر میں پھانسی دی جائے گی۔

بہرام خان کو 13 جنوری کو کراچی سنٹرل جیل میں پھانسی ہو گی۔ شفقت کو 14 جنوری کوکراچی سنٹرل جیل میں لٹکایا جائے گا۔