کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے، لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو آج کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے عزیر بلوچ کے کیس کے حوالے سے سماعت کی اور ملزم کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا۔
عدالت کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے کیس کے حوالے سے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔