کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وقاص شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی زجس کے دوران رینجرز انسپکٹر نے بیان دیا کہ ملزم سید آصف علی نے نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران وقاص شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
رینجرز انسپکٹر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے ملزم کو پستول سے وقاص پر گولی چلاتے ہوئے دیکھا تھا، ملزم نے وقاص شاہ کو گولی ماری جس سے وہ ہلاک ہوا۔
رینجرز افسر کا کہنا تھا کہ وہ مقدمے کے عینی شاہد ہیںاور انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم کو شناخت بھی کیا تھا۔ عدالت نے بیان ریکارڈ کرکے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔