کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بھتہ خور کو 5 سال کی سزا سنا دی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نے بھتہ خورکو پانچ سال کی سزاسنا دی۔ سولجر بازار میں نامعلوم افراد کریکر پھینک کرفرار ہوگئے۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

ملزم شاکر کو سپر مارکیٹ تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا تھا۔ جہاں اس نے تاجر کو بھتے کی پرچی دی تھی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد کریکر پھینک کرفرار کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد ایک مارکیٹ کے قریب ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے کی آوازسے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ٹارگٹ سامنے آئی ہے۔