کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی، 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گارڈن کے علاقے لیاری ایکسپریس وے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ناصر آفتاب کے مطابق گارڈن کے علاقے سے گزرنے والے لیاری ایکسپریس وے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی پارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، پولیس نے ہلاک ہو نے والے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور 2 پستول بھی تحویل میں لیے ہیں، مرنے والے ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔