کراچی (جیوڈیسک) بھیم پورہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں نیپئر تھانے کی حدود میں گینگ وار کے ملزمان نے سالار کمپاؤنڈر میں دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ حملے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔