کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد

Bodies Recovered

Bodies Recovered

کراچی (جیوڈیسک) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گھر سے تعفن کی بدبو آ رہی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی، دونوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اس گھر میں رہائش اختیار کی تھی اور اہل محلہ سے بھی ان کا میل جول کم ہی تھا۔