کراچی (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہےکہ آج سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنے ہوں گے، اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو گورنر ہائوس کے باہر دھرنا دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گرومندر پر احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مایوس کیا گیا تو تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاج شروع کریں گے۔
اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بھی مطالبہ ہٹ دھرمی پر مبنی نہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، اگر ہمارے کارکن کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں رہا نہ کیا جائے لیکن عدالتوں میں پیش کیا جائے۔