کراچی (جیوڈیسک) ابراہیم حیدری کے علی اکبر گوٹھ میں واقع ہوٹل پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چار مسلح ملزمان نے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 40 سے 45 سال ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔