کراچی (جیوڈیسک) ایس پی اورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا، دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے جسم کے حصے اور شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔
ایس پی اورنگی کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے پاس سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ دہشت گرد دستی بم حملے کے بعد خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔