کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

Lyari

Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ سے 2 افراد کی خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں ، جنھیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعات سے متعلق معلومات کی جارہی ہے۔