کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کا مقابلہ، 4 مبینہ ملزم ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار سے وابستہ 4 ملزمان مارے گئے۔

لیاری کے علاقے گل محمد لین میں رینجرز اہلکاروں نے گینگ وار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماراجہاں اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 مبینہ ملزمان مارے گئے۔

مارے جانے والے ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے گروہ سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی واردتوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔