کراچی (جیوڈیسک) مسلم آباد میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کا گاڑد عرس مسلم آباد میں ایک کمپنی میں تعینات تھا، جب وہ باتھ روم گیا تو وہاں پر اس کی اپنی ہی پستول سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے باعث وہ پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ضابطے کی کاروائی کے لئے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔