کراچی (جیوڈیسک) کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشتگردوں سمیت 55 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
شرپسندوں کے خلاف کارروائی نیو کراچی، لیاری، بھینس کالونی، موچکو اور دیگر علاقوں میں کی گئی جہاں سے مجموعی طور پر 55 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے دھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 دہشتگرد بھی شامل ہیں جو ٹارگٹ کلنک کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے تاہم ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔