کراچی : مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس موجود

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، 15 نمونے حاصل کئے گئے، تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی پرماہ ستمبر میں بلدیہ ٹاون،سہراب گوٹھ، مچھر کالونی سے 15 نمونے حاصل کئے گئ ، تمام پندرہ نمونوں میں پولیو وائرس موجود گی پائی گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے طلسی داس کے علاقے سے پانچ نمونے میں سے تین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ، جبکہ تمام نمونوں میں پی ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جو بچوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔