کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔

شارع فیصل،،ائرپورٹ، گرومندر، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ،، فیڈرل بی ایریا،، عزیز آباد،، دستگیر اور گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہو گئی اور موٹر سائیکلیں سلپ ہونے کے واقعات پیش آئے۔