کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موشم خوشگوار ہو گیا۔
کراچی میں گارڈن، لیمارکیٹ، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، صدر، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا اور عزیز آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملیر، ایئر پورٹ، قائد آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جب کہ گارڈن، لیاری اور لی مارکیٹ کے علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ 7 روز تک وقفے وفقے سے جاری رہنے کا امکا ن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موشم ریکارڈ کی گئی تھی۔