کراچی (جیوڈیسک) پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 56 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں ایک مرتبہ پھرتیزی آگئی ہے، رات بھرالفلاح سوسائٹی ، جٹ لائن، ،طارق روڈ ، پی آئی بی کالونی ، لیاقت آباد ، لیاری ، پاک کالونی اور گلستان جوہرسمیت دیگر علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران 56 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگرسامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس اور رینجرز حکام کے مطابق حراست میں لئے ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کے علاوہ اشتہاری اور مفرور افراد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 8 ملزمان کا تعلق سیاسی اور 6 کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیموں سے ہے۔