کراچی: ’مسلح گارڈز خوف کی علامت ہیں‘، پی ٹی آئی ایم این اے کا پولیس کو خط

Guard

Guard

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ڈیفنس اور کلفٹن میں اسلحہ بردار گارڈز کے گشت سے رہائشیوں میں خوف و ہراس کے معاملے پر پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں اسلحہ بردار گارڈز کے استعمال سے رہائشیوں میں خوف و ہراس کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ڈی آئی جی ضلع جنوبی کو خط لکھا ہے۔

خط میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں چار سے چھ مسلح گارڈز ہوتے ہیں جس سے خوف پھیل رہا ہے اور ان اسلحہ بردار کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ کئی بار اس مسئلے کی نشاندہی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، امید ہے اس حوالے سے جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔