کراچی: آرمی چیف را حیل شریف کی مزار قائد پر حاضری

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) آرمی چیف را حیل شریف آج کراچی پہنچے جہاں انھوں نے آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائد پر حاضری دی۔ آرمی چیف آج کراچی پہنچنے کے بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گئے۔ انھوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے اور قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کور کمانڈر کراچی سجاد غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔