کراچی: فوج کی تعیناتی سندھ حکومت کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہوگی, چوہدری نثار

Ch Nisar

Ch Nisar

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج کی تعیناتی سندھ حکومت کے مینڈیٹ اور خود فوج کے ساتھ زیادتی ہوگی کراچی میں ٹارگٹڈ اپریشن کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ کراچی سے متعلق تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ منگل کو وزیراعظم کی صدارت میں گورنر ہاوس کراچی میں اہم اجلاس ہو گا۔ جس میں گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں فوج کی تعیناتی کے مطالبے سے متعلق ان کا موقف سنا جائے گا۔

ٹارگٹڈ اپریشن کی ضرورت پر پورا کراچی اپریشن کی لپیٹ میں نہیں ائے گا۔ صرف بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے گا خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔ اور اس آپریشن کی قیادت وزیر اعلی سندھ کریں گے۔ چودھری نثار نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کار کن لاپتہ نہ ہوں اور نہ ہی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔