کراچی (جیوڈیسک) سیشن عدالت ملیر نے گر فتار ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی ضمانت 10 لاکھ روپے میں منظور کر لی گئی ہے جس کے بعد اسے کسی بھی وقت رہا کیا جا سکتا ہے۔ سیشن عدالت ملیر نے 3 روز قبل کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لئے گئے ایف بی آئی کے ایجنٹ جوئیل کاکس کی درخواست پر اس کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر لی ہے، جس کے بعد اسے کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا، گرفتار امریکی ایف بی آئی ایجنٹ کا مقامی عدالت نے 10 تک کا ریمانڈ دے رکھا تھا۔
واضح رہے کہ جوئیل کاکس کو 3 روز قبل جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب اس کے سامان سے پستول کی 15 گولیاں اور جاسوسی کے خفیہ آلات برآمد ہوئے تھے۔