کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نادرا ملازمین نے اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری کے خلاف کام بند کر دیا، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
کراچی میں نادرا ملازمین نے کیماڑی آفس سے اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہر کے تمام دفاتر میں کام بند کر دیا اور دفاتر میں تالے لگا دئیے۔
ملازمین کے رہنماں کے مطابق سپیشل برانچ کے اہلکار اسلحہ لائسنس فارم نہ دینے پر کیماڑی دفتر سے نادرا ملازم عثمان کو گرفتار کر کے لے گیے۔
اس واقعہ کے رد عمل میں نادرا کے ملازمین نے آج تمام دفاتر میں کام بند کر دیا۔ نادرا دفاتر بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔