کراچی : ارشد پپو قتل کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس کی سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس خالدہ یاسمین نے ارشد پپو کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزمان کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی جائیں۔

آئندہ سماعت پر ارشد پپو کے قتل کے بعد بننے والی سی ڈی عدالت میں پیش کی جائے۔ دوران سماعت رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ اور مقدمے کے دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے، جنہیں سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت لایا گیا۔عدالت نے عذیر بلوچ، حبیب جان بلوچ سمیت دیگر آٹھ ملزموں کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔