کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں یوم عاشور کا جلوس مرکزی مجلس کے بعد بر آمد ہوچکا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلسوس کی گذرگاہوں پر پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
10 محرم الحرام کی مرکزی مجلس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا جس کے بعد شبیہ علم و ذولجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں نمائش، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا۔امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے قریب نماز ظہرین ادا کی۔ یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئیں ہیں۔ سیکورٹی کے لیے شہر بھر میں 35 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جبکہ حساس علاقوں میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رکھی گئی ہے۔