کراچی کی خبریں 16/4/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے استحصالی طبقات اور منافق و مفاد پرست سیاستدان نہ تو عوام سے کل مخلص تھے ‘ نہ آج مخلص ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ان سے کسی بھی قسم کی مخلصی یا قومی و عوامی مسائل کے حل کی توقع و امید رکھی جاسکتی ہے کیونکہ اربوں ‘ کھربوں کے اثاثے رکھنے‘ جنریٹڈ و ایئرکنڈیشنڈ گھروں میں رہنے اور ٹھنڈی و تیز رفتار گاڑیوں اور باوردی گارڈز کے سائے میں گھومنے والوں کو نہ تو دھوپ کی تمازت و تپش کا احساس ہے ‘ نہ لوڈ شیڈنگ کی تکلیف سے آشنائی ‘ نہ ہی پانی کی عدم دستیابی کی پریشانی ہے اور نہ ہی روزی روٹی کی فکرنے انہیں کبھی تڑپایا ہے اور نہ ہی انہوں نے تعلیم و علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں اور اسکولوں کے دھکے کھائے ہیں اسلئے عوام کے خون پیسنے کی کمائی سے حاصل والے ٹیکسوں کو اپنی عیاشی کیلئے اڑانے اور کرپشن کے ذریعے دولت بنانے والوں سے نجات پائے بناءعوام نہ تو مسائل و مصائب سے نجات پاسکتے ہیںا ور نہ ہی ان کی نسلوں کے مستقبل کو کسی بھی قسم کا کوئی تحفظ حاصل ہوسکتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں ماضی و حال کے تمام چوروں و لٹیروں کا احتساب کرتے ہوئے ایسی قیادت کا انتخاب کریںجس کے پاس عوام کو با اختیار و شریک اقتدار بنانے ‘ اختیاارت کو نچلی ترین سطح تک تقسیم کرنے اور ملک و قوم ک مسائل و مصائب کیساتھ پانی ‘ بجلی ‘ گیس بحران اور دہشتگردی‘ مایوسی ‘ نا انصافی و استحصال سے نجات دلانے کا قابل عمل فارمولہ ہو اور پاکستان میں ایم آر پی وہ واحد جماعت ہے جس نے مقامی خود مختاری کے نام سے کود مختار ڈیژنل کونسلوں کے ذریعے تمام قومی مسائل حل کرنے کا عزم کیا اور قابل عمل فارمولہ پیش کیا ہے۔

سیاستدانوں و حکمرانوں کو اپنی فطرت وعادت بدلنی ہوگی ‘ جی کیو ایم
سیاستدانوں کی رقابت ومنافقت نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے‘سورٹھ ویر
سیاستدانوں ‘ حکمرانوں اور فوج کو یکجا ہوکربھارت کو قومی سلامتی پر عدم سمجھوتے کا پیغام دینا ہوگا !

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے قومی یکجہتی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کی فوری پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری ‘ دفاع اور تشخص کی حفاظت کیلئے متحد ‘ مستعد اور مجتہد ہونے کا پیغام ہی عصری قومی تقاضہ اور عسکری قیادتوں کی جانب سے ہمیشہ اس قومی تقاضے کے کردار کی بروقت و مستحسن تکمیل کا کردار روایت رہا ہے مگر سیاستدانوں کی باہمی رقابت ومنافقت جمہوریت و حکومت کی جانب سے اس قومی تقاضے کی تکمیل میں ہمیشہ آڑے آتی رہی ہے اور اگر کلبھوشن جیسے پاکستان و قوم کے دشمن او ر معصوم پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا پر بھارتی جارحانہ رد عمل اور دھمکیوں کے باوجود سیاستدان و حکمران اس روایت کو دہراتے دکھائی دیئے تو یہ ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک علامت اور اس بات کا ثبوت ہوگا کہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کی انا ‘ہٹ دھرمی ‘ مفادپرستی اور ہوس قومی تقاضوں اور حب الوطنی پر بھاری ہے اسلئے ضروری ہے کہ کم از کم اس معاملے پر سیاسی و عسکری قیادت اور حکومت و فوج یکجا و متحدہو کر کلبھوشن یادیو کی سزا پر فوری عملدرآمد کے ذریعے بھارت اور اندرونی و بیرونی دشمنوں ‘ غداروں او ردہشتگردوں کو یہ پیغام دے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی پاکستان یا عوام کو نقصان پہنچانے والے کسی فرد یا قوت سے کسی بھی قسم کی نرمی کا برتا ¶ممکن ہے !

ایوان میں اسکول کی طرح حاضری سسٹم رائج کیا جائے ‘ راجونی اتحاد
تین غیر حاضریوں پر نوٹس جاری اور تین نوٹسز کے بعد رکنیت معطل کرنے کی قانون سازی کی جائے
عوامی نمائندگی کے دعویدار وں کا صرف مفادات کے تحفظ و حصول کیلئے ایوان آنا قوم سے غداری ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا حکومتی اراکین و وزرا ¿ کے رویئے پر احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ اختیار و اقتدار پر قابض استحصالیوں کونہ تو عوام کے مسائل و مصائب سے کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی وطن عزیز کو لاحق خطرات و خدشات سے انہیں کوئی سروکار ہے انہیں صرف اپنی تنخواہوں ‘ مراعات اور اختیار ات کی فکر لاحق رہتی ہے اور جب ایوان کا اجلاس ان کے مفادات کے حوالے سے ہوتا ہے تو ہر سیاسی جماعت کے تمام کے تمام اراکین ایوان میں دکھائی دیتے ہیں مگر جب بات قومی و عوامی مفادات کی ہو تو سیاستدان یا تو ایوان سے غائب رہے ہیں یا پھر اپنی نشستوں پرخواب خرگوش کے مزے لوٹتے ہیں اسلئے اب قوم کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایوانوں میں ایسے ملک و قوم اور عوام دشمنوں کو بھیجنے کی بجائے اپنی اپنی برادری کے مخلص نمائندوں کو اپنے ووٹ سے ایوان اقتدار میں بھیجنا ہی ان کے محفوظ مستقبل اور استحصالیوںکی قید سے ان کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے ۔

سولنگی برادری نے یکجا و متحد ہوکر انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ‘ سولنگی اتحاد
سولنگی انقلاب‘ سولنگی برادری کو پاکستان کی سب سے مضبوط ‘ مقتدر اور با اختیار قوم بنائے گا‘ امیر سولنگی
سولنگی اتحاد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس‘ مرکزی قیادت اور چاروں صوبائی کابینہ کے اراکین کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی کی سربراہی و صدارت میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سولنگی اتحاد کی مرکزی قیادت کے علاوہ گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سمیت سندھ ‘ پنجاب ‘ سرحد اور بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر ‘ صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی اور اپنی اپنی کارکردگی ‘ مسائل ‘ تحفظات اور ضروریات سے مرکزی قیادت کو آگاہ کیا ۔ مرکزی قیادت نے تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں دیکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیساتھ ممبر سازی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ سولنگی قوم عصری تقاضوں اور وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے مسائل کے حل ‘حقوق کے حصول اور استحصالیوں و ظالموں سے نجات کیلئے متحدہوچکی ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کے اس اتحاد کو درست سمت دیتے ہوئے قوم کو مسائل سے پاک محفوظ مستقبل کی منزل تک پہنچانے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ذمہ داری و دیانتداری سے ادا کریں اور مجھے خوشی ہے کہ پاکستان سولنگی اتحاد سے وابستہ ہر فرد اپنا کردار انتہائی دیانتداری اور فرض شناسی سے ادا کرتے ہوئے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھ رہا ہے جو انشاءاللہ سولنگی قوم پاکستان کی سب سے مضبوط ‘ مقتدر اور با اختیار قوم بنائے گا !