کراچی کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا
Posted on June 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ یہ اجلاس ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ( سینٹرل) میں خصوصا نارتھ ناظم آباد ذون، اور لیاقت آباد زون میں تعمیر و مرمت کے کاموں میں مصروف کنٹریکٹرز کی خصوصی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔
اس اجلاس میں نارتھ ناظم آباد ذون، اور لیاقت آباد زون کے کنٹریکٹرز کے علاوہ دیگر کنٹریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے خصوصی طور سے شرکت کی۔ کنٹریکٹرز نے اجلاس کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ( سینٹرل) میں نارتھ ناظم آباد ذون، اور لیاقت آباد زون کے کنٹریکٹرز سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
ان دونوں زونز میں حکومت سندھ کی جانب سے ہر ماہ باقاعدگی سے او۔زیڈ۔ٹی ۔می مد میں رقم وصول ہوتی ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگیوں کے بعد بقیہ رقم کو بڑی بے رحمی کے ساتھ مختلف ہربے استعمال کرکے ہڑپ کرلی جاتی ہے ۔جس کی وجہ سے کام کرنے والے اصل کنٹریکٹرز اپنے بلوں کی ادائیگیوں کے انتظار میں ہی رہ جاتے ہیں۔ کنٹریکٹرز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا نارتھ ناظم آباد زون میں او۔ زیڈ۔ٹی ۔کی مد میں ہر ماہ تقریبا تین کروڑاسی لاکھ روپیہ زون کو وصول ہوتے ہیں۔
اس میں سے دو کروڑ پچیس لاکھ روپے تنخوا ادا ہوتی ہے۔ بقیہ رقم ا فسران کی ثواب دید پر من پسند کنٹریکٹرز کو خفیہ طریقہ سے ادا کر دی جاتی ہیں۔ اسی طرح سے لیاقت آباد زون میں او۔زیڈ۔ٹی ۔می مد میں ہر ماہ تقریبا چار کروڑ پچیس لاکھ روپیہ زون کو وصول ہوتے ہیں اس میں سے تین کروڑ روپے تنخوہ ادا ہوتی ہے۔ اور بقیہ رقم ا فسران کی ثواب دید پر من پسند کنٹریکٹرز کو خفیہ طریقہ سے بلخصوص پیٹرول و ڈیزل کی سپلائی کرنے والے ایک کنٹریکٹر کو ادا کردی جاتی ہیں۔
یہاں کوئی شفاف نظام موجود نہیں ہے۔ کنٹریکٹرز نے مطالبہ کیا کہ یہاں اس جانب دارانہ عمل کی تحقیقات کی اشد ضرورت ہے تاکہ عام کنٹریکٹرز کو انصاف مہیا ہو سکے۔ یہ معملات جو کئی ماہ سے جاری ہیں اب جون میں مالی سال کے اختتام سے قبل یہ رقم جاری ہونا ضروری ہیں۔
افسر شاہی کے اس عمل سے یہاں کنٹریکٹرز کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ اجلاس میں کنٹریکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کنٹریکٹرز کو بروقت ان بلوں کی ادائیگیا ں نہ ہو سکی تو متعلقہ کنٹریکٹرز اور ان سے متعلقہ خاندان بے روزگار ہونے اور فاقہ کشی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمن نے کہا کہ آج کا اجلاس میں ہم انسانیت کے نام پر ہم گورنر سندھ جناب ڈاکٹرعشرت العباد خان صاحب، وزیر اعلیٰ حکومت سندھ جناب سید قائم علی شاہ صاحب سے اپیل کرتے کہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے یہاں کام کرنے والے چھوٹے کے کنٹریکٹرز کو انصاف فراہم کیا جائے۔