کراچی حملہ کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش، پاکستان نے جواب نہیں دیا: امریکا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا حامی ہے اور اس نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو لکھا گیا خط اچھی پیش رفت ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر حملے کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا پاکستان کا حامی ہے۔ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کو فرانزک تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی جس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔