کراچی: حملوں کی دھمکی، تھانوں کی سکیورٹی میں اضافہ

Security

Security

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ضلع ویسٹ میں واقع تھانوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد پولیس حکام نے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے اس ضمن میں تھانوں کے اطراف میں پارکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جبکہ تمام تھانوں کی چھتوں پر سنائپر شوٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ہدایت کی ہے کہ تھانے کے اندر آنے اور جانے والے تمام افراد کا ریکارڈ رکھا جائےگا۔ حساس تھانوں میں پولیس کی نفری اور گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔