کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں کے ایم سی کے 7 ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 2 سٹی وارڈنز سمیت 7 کے ایم سی ملازمین کو شناخت کر لیا۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے لئے کے ایم سی حکام کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ کے ایم کے سینئر ڈائریکٹر ہیومین ریسورس اینڈ منجمنٹ نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی ہیں۔