کراچی (جیوڈیسک) عائشہ منزل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت شکیل اور کامران کے نام سے کر لی گئی ہے ۔ دونوں اہلکاروں کو سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سایئکل سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ جبکہ دوسرا زخمی اہلکار بھی شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔