کراچی :اعظم بستی سے حساس تنصیبات پر حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار

Suspect

Suspect

کراچی (جیوڈیسک) اعظم بستی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں رینجرز کے ہمراہ کی گئی کارروائی میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزم نے فون کر کے حساس تنصیبات پر خودکش حملے کی دھمکی دی تھی۔ ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کے ذریعے گرفتاری عمل میں آئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔