کراچی : عزیز بھٹی پارک کے قریب کار پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، عزیز بھٹی پارک کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مومن آباد میں فائرنگ سے سیاسی تنظیم کا کارکن شدید زخمی ہو گیا۔ ایک نجی کمپنی کے ملازم پچپن سالہ قمر سجاد اپنے گھر واقع گلشن اقبال سے دفتر جا رہے تھے۔

کہ دہشت گردوں نے عزیز بھٹی پارک کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش مزید کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔