کراچی :عزیز آباد بلاک 2 میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ 5 فائر ٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عزیز آباد بلاک 2 میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے۔ 5 فائرٹینڈرز اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پا یا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔