کراچی :بہادرآباد میں مسلح افراد نے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو اغواء کرلیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بہادرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نجی ہسپتال سے ڈاکٹر کو اغواء کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود میں واقع ایک نجی ہسپتال میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ڈاکٹر کو اس وقت اغوا کیا جب وہ معمول کے مطابق مریضوں کے چیک اپ میں مصروف تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی جانب سے تاحال ڈاکٹر شفیع کے حوالے سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں جبکہ مختلف زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔