کراچی : بحریہ ٹاؤن کلفٹن فلائی اوور کیخلاف حکم امتناع ختم

Flyover

Flyover

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کلفٹن فلائی اوور کے خلاف حکم امتناع ختم کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کو تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔

عدالتی فیصلے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ماحولیات سے متعلق رپورٹ دیکھتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے چند ماہ پہلے متفرق درخواستوں کی سماعت۔

کے بعد بحریہ ٹاؤن کو کلفٹن فلائی اوور کی تعمیر کا کام روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فلائی اوور کی تعمیر کا کام رکا رہا لیکن آج عدالت نے ماحولیاتی رپورٹ دیکھنے کے بعد اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور بحریہ ٹاؤن کو تعمیراتی کام کی اجازت دے دی۔