کراچی: باجوڑ کی 6 بچیاں والدین پولیس کو واپس کرگئے

Girl

Girl

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ملنے والی باجوڑ کی 6 بچیاں والدین پولیس کو واپس کر گئے، جبکہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی صرف ایک بچی کو بھائی گھر لے گیا۔ پولیس کے مطابق بچیوں کو لینے کے لئے باجوڑ کے پولیٹیکل ایجنٹ آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بچیاں باجوڑ سے آنے والے ایم این اے شہاب الدین کے حوالے بھی نہیں کی جارہیں، 32 بچیاں پولیس کی تحویل میں ہیں، جن کی حوالگی پر تنازع کھڑا ہوچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں رکھنے کے حوالے سے تاحال کوئی قابل دست اندازی جرم سامنے نہیں آیااورتاحال کسی کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا جاسکا۔