کراچی: بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

Training Center

Training Center

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر سے ملنے والا 100 کلو وزنی بم ناکارہ بنا کردہشت گردی کاخوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ساجد سدوزئی کے مطابق دہشت گردوں نے بم کو بوری میں ڈال کر پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر جھاڑیوں میں رکھا تھا۔

مشکوک بوری کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بوری سے بم برآمد کر لیا۔ بم تقریباً 10 کلو وزنی تھا جسے بڑے ڈرم میں کنکریٹ ڈال کر تیار کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہلے دو بار دھماکے کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔

تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں جس کے بعد بم کے ساتھ لگی بیٹری کو فیوز کرکے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بوری میں موجود بم کے ساتھ بندھی دوسری اشیاء اور بارود کو الگ کرنے سے بم کو ناکاہ بنانے میں مدد ملی۔ پولیس کا کہنا ہے اسی مقام سے کچھ عرصہ قبل اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا تھا۔