کراچی: بلدیہ ٹائون سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے رئیس گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پائوں بندھی لاشیں ملی ہیں۔

مقتولین کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی جبکہ جسم پر تشدد اور گولیوں کے نشانات ہیں۔ لاشوں کے قریب سے نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں۔ فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔