کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں شہریوں نے 5 ڈاکو پکڑ کر رینجرز کےحوالے کردیئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں شہریوں نے ڈاکوؤں کا گروپ پکڑ لیا، تشدد کے بعد 5 ڈاکوؤں کو رینجرز کے حوالے کردیا جبکہ 5 ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پکڑے جانے والا ڈاکوؤں کا گروہ گزشتہ کئی ماہ سے علاقے میں ڈکیتی کی واراتیں کر رہا تھا۔

جس کے باعث علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں چوکیداری کر نا شروع کر دی ، جیسے ہی ملزمان ڈکیتی کے لئے علاقے میں داخل ہو ئے توعلاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔رینجرز اہلکاروں کے آنے کے بعد پکڑے گئے 5 ملزمان کو رینجرز کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کے دیگر 5 ساتھی فرار ہو گئے۔

ملزمان جس ٹرک میں آئے تھے اسے بھی علاقہ مکینوں نے توڑ پھوڑ دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروہ گھروں میں بجلی درست کر نے کے بہانے سیڑھی لگاکر گھروں میں داخل ہو تے اور گھر میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین سے زیادتی بھی کیاکر تے تھے ۔

دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے 5 مبینہ ڈاکوؤں کو رینجرز کے حوالے کئے گئے، جن کے قبضے سے کے الیکٹرک کے سروس کارڈز برآمد ہو ئے جن کے مطابق ایک سپروائزر، ایک ڈرائیور، اور 3 لائن مین شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہواہے، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔