کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ گارڈن کے علاقے سے لیاری گینگ وار کے تین کارندے پکڑلئے گئے۔
بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے کئے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو سعیدآباد، بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی اور اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے 5 ٹی ٹی پستول، 2 موٹر سائیکل اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جارہی ہے۔
دوسری جانب گارڈن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے وابستہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے لاڈلہ گروپ سے ہے۔