کراچی: بلدیہ ٹان میں گھر میں گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون کے ایک گھر میں دھواں بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد میں واقع گھر میں رات بھر جنریٹر چلنے سے کمرے میں دھواں بھر گیا جس کے باعث گھر میں موجود پانچ افراد دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چالیس سالہ ابرار، 35 سالہ عظمی، بارہ سالہ حمزہ، چار سالہ رضا اور تین سالہ صمد کے نام سے ہوئی ہے۔