کراچی : بلدیہ ٹاوٴن گلشن مزدورمیں گھرسے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار، اس کی اہلیہ اور دو بچوں کو قتل کر دیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاوٴن کے مطابق گلشن مزدور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ مقتول کی بیوی اور بچوں کو گلا گھونٹ کر ماردیا۔

مرنے والے شخص کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جو ریپڈ رسپانس فورس کا اہلکار اور بلاول ہاوٴس کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل نے پہلے پولیس اہلکار کے بیوی ، بچوں کو گلاگھونٹ کرموت کی نیند سلادیا اورگھر میں چھپ کر بیٹھ گیا۔

جب رمضان گھر میں داخل ہوا تو قاتل نے سینے اور گردن پر گولیاں مار کراسے بھی قتل کردیا۔ فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار وردی میں تھا۔ جاں بحق اہلکار کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ادھر پیپلز چورنگی کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سلیمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔