کراچی: بلدیہ ٹاون میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، 23 ملزمان گرفتار

Rangers Action

Rangers Action

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 23 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مطابق اطلاع ملنے پر بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل بند کر دیئے گئے، سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

بھاری نفری نے اس میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 23 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 8 کا تعلق کالعدم تنظیموں اور 4 کا لیاری گینگ وارسے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات، دستی بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔