کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکو بینک سے پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بنک گارڈ بھی ملزمان کے ساتھ فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق چار ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایس پی کلفٹن سرفرا نواز کے مطابق نجی بنک پر تعینات سیکورٹی کمپنی کا گارڈ محمد شاہد ملزمان کے ساتھ ملا ہوا تھا جو کارروائی کے بعد ملزمان کے ساتھ فرار ہوگیا۔ ملز م شاہد ایک دن قبل بینک میں تعینات کیا گیا تھا۔رواں سال شہر میں بینک ڈکیتی کی یہ آٹھویں واردات ہے جس میں سے چار وارداتوں میں سیکورٹی گارڈ ملوث پائے گئے ہیں۔