کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نارتھ کراچی میں ڈکیت سمجھ کر شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔
4 جنوری کو نارتھ کراچی میں ڈاکو سمجھ کر ہجوم کے ہاتھوں شدید تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں بھائیوں کو پولیس نے رہا کر دیا۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے کسی بھی ڈکیتی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے اور دونوں کے خلاف کوئی مدعی بھی تھانے نہیں آیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے کیوں اور کس کے کہنے پر دونوں بھائیوں کو ڈاکو سمجھ کر ان پر تشدد کیا اس کا متاثرہ بھائیوں کو بھی معلوم نہیں تاہم متاثرہ بھائیوں نے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا ہے۔