کراچی میں بینک ڈکیتی؛ ڈاکو 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

Robbery

Robbery

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی نمبر 2 میں ڈاکو نجی بینک سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور پھر عملے کو یرغمال بناکر بینک میں موجود تمام نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

ایس ایس پی کورنگی تنویرعالم اوڈھوکا کہنا ہے کہ نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہیں، جس کے ذریعے جلد ہی داکوؤں تک پہنچا جائے گا دوسری جانب ایس پی سی آئی اے فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم 80 لاکھ روہے سے زائد ہوسکتی ہے کیونکہ ڈاکو بینک میں موجود غیر ملکی کرنسی بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔